میں الیکشن جیت چکی ہوں میری پچاس ہزار سے زائد کی لیڈ ہے،سمابیہ طاہر

راولپنڈی ( آن لائن ) حلقہ این اے 57سے آزاد امیدوار سمابیہ طاہر نے انتخابی نتائج کے حوالے سے کہا کہ میں الیکشن جیت چکی ہوں میری پچاس ہزار سے زائد کی لیڈ ہے ۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سمابیہ طاہر نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45موجود ہے آر او نے ابھی تک ہمیں رزلٹ فراہم نہیں کیا ہمیں آفس سے نکال دیا گیا ہے یہ ہمارا حق ہے کہ ہم رزلٹ سے متعلق پوچھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نتائج تبدیل کئے جارہے ہیں اس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ہمارے پاس رزلٹ کے حوالے سے شوائد موجود ہیں ان کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا بانی پی ٹی آئی اس ملک کے لیڈر ہیں اور حکومت بھی ہم ہی بنائیں گے

Comments are closed.