این اے 129:میاں اظہر نے لیگی امیدوار حافظ میاں نعمان کو شکست دے دی

لاہور (آن لائن) لاہور کے حلقہ این اے 129میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں محمد اظہر نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نعمان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار میاں اظہر نے ایک لاکھ 3ہزار 718ووٹوں سے فتح اپنے نام کر لی۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ میاں نعمان 71ہزار 540ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

Comments are closed.