ڈی جی خان میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک اور ایک اہلکار شہید

ڈی جی خان(آن لائن)ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کوٹ مبارک کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ لادی گینگ کے ارکان کی موجودگی پرپولیس نیکارروائی کی تھی، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی۔حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

Comments are closed.