تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشن قرار دیدیا
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشن قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک نے پاکستان کے انتخابات کو مسترد کیا ہے حقیقت یہ ہے کہ بینگن جیت گیا اور لندن سے آیا شیر ہار گیا ہے۔اتوار کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو سالوں تک پری پول دھاندلی ہوتی رہی پھر یحیی خان ماڈل آیا مگر پھر بھی انہیں عوام نے کوئی پذیرائی نہیں بخشی ہے انہوں نے کہاکہ سرگودھا اور فیصل آباد سے امیدواروں کے نتائج چیلنج کیا ہے ہمارے امیدوار ان تمام حلقوں میں جیتے ہیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف نو فروری سے ابتک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے ہیں ہم الیکشن میں 179 نشستوں پر اکثریت پر ہیں ہم9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے ہیں انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا ، امریکہ اور برطانیہ نے 9 فروری کو مسترد کیا ہے انہوں نے کہاکہ بینگن جیت گیا جبکہ لندن سے آیا شیر ہار گیاہے
Comments are closed.