ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد واصل ، اسلحہ،گولہ باروداوردھماکاخیزموادبرآمد
راولپنڈی(آن لائن) ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں دو دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے جبکہ اسلحہ،گولہ باروداوردھماکاخیزموادبرآمد کرلیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مردان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ باروداوردھماکاخیزمواد بھی برآمد کرلیا گیاہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشت گردعلاقے میں تخریب کاری میں ملوث ر ہے ہیں ۔ علاقے میں ممکنہ طورپرمزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن کلئیرنس جاری ہے ۔مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کوسراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کااظہار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.