نواز شریف اکیلا دوڑا اور ہارگیا،بابر اعوان

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی طور پر ایک انقلاب کا شکار ہے،5 دن سے دھاندلی مکمل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ دو سال بانی تحریک انصاف جیل سے باہر نہ نکلے، پونے 14 کروڑ کے نزدیک ووٹرز جوان بچے اور خواتین ہیں وہ کسی مصلحت کا شکار نہیں ہیں، دنیا کا کوئی ایسا ادارہ جو واچ ڈوگ ہے وہ یہ نتیجہ قبول نہیں کرئے گا

۔ساری کوششوں کے بعد نواز شریف اکیلا دوڑا اور ہار گیا۔ ہم مانسہرہ میں نہ ریلی نکال سکے نہ کمپین کر سکے اس کے باوجود ہم جیت گئے۔ ہم مقروض ہیں لوگوں کے، آج 5 دن ہو گئے ہیں۔پاکستان کی تاریخ کا پہلا الیکشن ہے جس میں ردوبدل جاری ہے، الیکشن کا نتیجہ نواز شریف بچہ سمجھ کر گود لیرہا ہے۔ نواز شریف جانتا ہے یہ بچہ اس کا نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو میں نے کہا کہ یہ ظلم آپ روکیں، ابھی وقت ہے قوم کے ساتھ ٹکر نہ لگاو،18 سے 38 سال کے لوگوں کو کیا پیغام دیا گیا، کون سا جبر ہے جو نہیں کیا گیا، مگر جو کھڑے رہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں،انہوں نے مزید کہا ہم اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، آئین کا تقاضا ہے عمران کو رہا کیا جائے، نواز شریف آیا تو بائیومیٹرک بھی ایئرپورٹ پہنچ گیا

Comments are closed.