ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت منظورکرلی

راولپنڈی(آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف مالی فراڈ کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔سول وجوڈیشل مجسٹریٹ جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فواد چودھری کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی، سابق وفاقی وزیر پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج نے فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس بغیر کارروائی کے 22 فروری کو ملتوی کردی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت بغیر کارروائی 22 فروری تک ملتوی کردی گئی، جج نے محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو آئندہ تاریخ پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا، فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی گئی۔اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا نے انتخابات پرسوالات اٹھائے ہیں، جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں سب کے سامنے ہیں، آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، 1965 میں ایوب خان کے دورمیں جو الیکشن ہوئے تھے اس کے بعد یہ الیکشن بھی یاد رکھے جائیں گے، تحریک انصاف پر پابندی نہیں ہے، آزاد اراکین پی ٹی آئی میں بھی شامل ہو سکتے ہیں، تاہم جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں اس کے نتیجے میں جو بھی حکومت بنے گی اس نے ڈیلیورنہیں کرنا۔

Comments are closed.