پیپلزپارٹی وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لے گی، خورشید شاہ
اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی تشکیل کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، پیپلزپارٹی نے وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جو وزارتیں ہوں گی اْن کی کمیٹیاں ہم لیں گے، وزارتوں سے زیادہ پاور فل کمیٹیاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلم لیگ ن سے آئینی عہدے بھی لیں گے
Comments are closed.