مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ،شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور مشاورت کے حوالے سے نواز شریف کوبریفنگ دی ، ملاقات میں آئندہ متوقع وفاقی کابینہ کے لیے اہم افراد کے نام پر بھی غور کیا گیا ،25رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کو تین سے پانچ وفاقی وزارتیں دیئے جانے کے معاملات زیر غور آئے جس میں خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار ، سید مصطفی کمال ، سید امین الحق ، خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز لیگ کے پندرہ سینئر رہنماؤں کے نام پربھی وفاقی وزیر کے لئے زیر غور لائے گئے جن میں اسحاق ڈار ، سردار ایاز صادق ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ،عطاء اللہ تارڑ ، شیزا خواجہ ، ریاض الحق جج ، بلال اظہر کیانی کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ سردار اویس احمد خان لغاری ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری راجہ قمر الاسلام ، رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزیر کے لیے زیر غور لائے گئے ۔

Comments are closed.