مجلس وحدت المسلمین کو ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے گھوڑے کی تلاش
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف نے پنجاب اور وفاق میں مجلس وحدت المسلمین سے اتحاد کر لیا ہے راجہ ناصر عباس کی جماعت مجلس وحدت المسلمین کو عوام نے بری طرح الیکشن میں مسترد کر دیا تھا اور یہ لوگ اپنی ساکھ بچانے کے لیئے پی ٹی آئی کے گھوڑے پر سوار ہونا چاہتے ہیں۔
مجلس وحدت المسلمین کے لیڈر راجہ ناصر عباس سولین سپریمیسی پر یقین نہیں کرتے، اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ہزارہ برادری کے دھرنے کے دوران راجہ ناصر عباس نے کسی سولین کی بجائے آرمی چیف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دھرنے میں جا کے لوگوں کے مطالبات پورے کریں، اگر راجہ ناصر عباس سولین سپریمیسی پہ یقین رکھتا تو آرمی چیف کی بجائے وزیراعظم پہ وہاں جانے کے لیئے زور ڈالتا ۔
پی ٹی آئی اپنی مخصوص نشستیں حآصل کرنے کے لیئے اس وقت ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔ پی ٹی آئی سے سوال یہ ہے کہ آپ لوگ اپنی غلطی اور انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے کی وجہ سے الیکشن میں انتخابی نشان سے محروم ہو گئے تھے، اب اس غلطی پہ پردہ ڈالنے کے لیئے ایم ڈبلیو ایم جیسی جماعت کے ساتھ جا کر بیٹھیں گے؟۔ اگر تحریک انصاف نے صاف شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہوتے تو آج اُن کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا اور نہ ہی ڈکٹیٹر ذہنیت کے مالک علامہ راجہ ناصر عباس کے چرنوں میں بیٹھنا پڑتا۔
Comments are closed.