مانسہرہ سے مخالف امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست مسترد،دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) مانسہرہ میں انتخابی عذرداری سے متعلق نوازشریف کی درخواست مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ ماسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے مسلم لیگ ن کے قائد کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی، نواز شریف کی جانب سے انتخابی عذرداری پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی۔اس موقع پر ریٹرننگ افسر کنے بتایا کہ ’حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے‘، نواز شریف کے وکیل تاخیر سے کمیشن میں پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی تاہم الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا اور انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی، الیکشن کمیشن کی نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments are closed.