جلاؤ گھیراؤ مقدمات،بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19فروری تک توسیع
لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، سابق وزیراعظم کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں، لیگل ٹیم کو دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔عدالت نے جونیئر وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19فروری تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک حاضری کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed.