نگران وزیر اعظم کاتقرر، وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات کا پہلا دور ختم

اسلام آباد (آن لائن)نگران وزیر اعظم کے تقررکیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات کا پہلا دور ختم ہوگیا، دونوں رہنماء آج (جمعہ کو)پھر ملیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے آئین کی روشنی میں اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیر اعظم کے تقررکیلئے مشاورت کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی تھی ۔

قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے وزیرِ اعظم ہاوٴس میں شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم قومی معاملہ پر مزید سوچ بچار کی جا ئے گی ۔ملاقات کے بعد راجہ ریاض کا کہناتھا وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد اسمبلی تحلیل ہوگئی،نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلیے ایک گھنٹہ مشاورت ہوئی۔ ہم نے نام ایک دوسرے سے شئیر کردئیے،راجہ ریاض کا کہناتھا اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی۔ نگران وزیر اعظم کیلئے چھ نام سامنے آ ئے ہیں ابھی تک نگران وزیر اعظم کیلئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم کے ساتھ ایک بار پھر نشست ہوگی ۔ فیصلہ کیا ہے جب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوگا سامنے نہیں لائینگے

Comments are closed.