آرمی چیف کو توسیع دینے کا ماحول پھر ہوا، تو پیپلز پارٹی شاید اس عمل کا حصہ نہ بنے، خورشید شاہ
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر آرمی چیف کو توسیع دینے کا ماحول پھر ہوا، تو پیپلز پارٹی اس عمل کا شاید حصہ نہ بنے۔ اسحاق ڈار نے معیشت کو نقصان پہنچایا ، ن لیگ سے آئندہ وزیر خزا نہ کے نام پر بات کریں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا اگر آرمی چیف کو توسیع دینے کا ماحول پھر ہوا، تو پیپلز پارٹی اس عمل کا شاید حصہ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف کو توسیع لینی بھی نہیں چاہئے، سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو بچانا ہے تو سینیارٹی کے مطابق آگے چلیں۔ پاکستانی معیشت اور وزیر خزانہ کے نام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار نے معیشت کو نقصان پہنچایا، مسلم لیگ ن سے وزیر خزانہ کے نام پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ڈار صاحب معیشت کو بچا سکیں گے، جب معیشت کے حوالے سے بیٹھیں گے، تو بات کریں گے کہ وزیر خزانہ کس کو بننا چاہئے اور کون معیشت کو کون ٹھیک کر سکتا ہے۔
Comments are closed.