صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا،ایک جوان شہید

راولپنڈی(آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ا یس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیا ۔ٹانک میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں رحمت اللہ اور بدر منصور اور امجد اور بابری شامل ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ عام شہریوں کے خلاف بھی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشتگرد شہریوں کے خلاف بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دھرتی کے بہادر سپوت سپاہی شاہ زیب اسلم شہید ہوگیا۔29 سالہ سپاہی شاہزیب اسلم کا تعلق ضلع ہری پور سے تھا ،سپاہی شاہزیب اسلم نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.