سپریم کورٹ کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان کی دیگر ججز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا، کیوں کہ انتخابات سے متعلق مقدمہ پر سماعت 19 فروری کو پہلے ہی مقرر ہے، اس لیے پہلے سے مقرر کردہ مقدمہ میں ہی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اس مشاورت میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ شریک ہوئے، جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مشاورت کے بعد از خود نوٹس لینے نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments are closed.