عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(آن لائن )عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت آج پیر کو ہوگی ،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور کمشنرراولپنڈی کی پریس کانفرنس کے بعدپیداہونے والی صورت حال کاسپریم کورٹ آج جائزہ لے گی اور سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کا لعدم قرار دینے کی درخواست کی آج پیر کوہونے والی سماعت بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگئی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے بھی اس سماعت بارے پہلے ہی کہ دیاہے کہ اس سماعت کے دوران انتخابات میں مبینہ دھاندلی بارے بھی جائزہ لیاجائیگا،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلال بینچ میں شامل ہیں. درخواست میں اہم آئینی وقانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔فریقین کواطلاعاتی نوٹسزبھی ارسال کردیے گئے ہیں۔

Comments are closed.