عرفان صدیقی نے 2 اور 3 سال کے وزیراعظم کے فارمولے کی تردید کردی
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان 2 اور 3 سال کے وزیراعظم کے فارمولے پر مذاکرات کی تردید کردی
۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے بڑی حد تک معاملات طے پاچکے ہیں، جس کے تحت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کر حکومت چلائیں گے، موجودہ بحران باہمی تعاون اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی بات کرتا ہے، مدد یہ نہیں کہ ہم ان کا وزیراعظم بنائیں یا وہ ہمارا وزیراعظم بنائیں، مدد یہ ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں اور میرا اندازہ ہے بلاول بھٹو زرداری نے مجموعی طور پر تعاون کی بات کی ہے، بلاول نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی بات کی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ 3 سال اور 2 سال وزیراعظم بننے کا کوئی فارمولا نہ طے ہوا اور نہ ڈسکس ہوا، ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں قربانی کا بکرا سمجھے، ملک اس وقت بحران میں ہے اور یہ کوئی چھوٹا بحران نہیں، ہم اس نظام کے ذمہ دار کردار ہیں، ہم تماش بین نہیں بننا چاہتے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، کامیاب حکومت کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مل کر حکومت بنانا ضروری ہے۔
Comments are closed.