190 ملین پاونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
اسلام آباد(آن لائن) 190ملین پاونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا۔جج کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔
Comments are closed.