بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بنی گالا رہائش گاہ میں قید ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے، پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات دیئے جائیں

Comments are closed.