اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

اسلام آباد(آن لائن )سلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

۔توہین عدالت کی فردجرم پہلے ہی عائدکی جاچکی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کا ایم پی او آرڈر کرنے پر ڈی سی اسلام آباد، صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ملک جمیل ظفر، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فاروق امجد بٹر بھی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے دونوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بعدازاں 7 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد (ڈی سی) عرفان نواز میمن اور 3 دیگر افسران پر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت طویل حراست سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی تھی

Comments are closed.