پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بندربانٹ ہورہی ہے، شوکت بسرا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ آج یہ مال غنیمت لوٹ رہے ہیں، ایک کا باپ وزیراعظم ایک کا صدر ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی نے 183 نشستیں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مجھے سپریم کورٹ آنا پڑا، سابق آمر کا بیٹا اعجاز الحق کہہ رہا ہے مجھے اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا، کیا ایسے جھرلو الیکشن سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، میرے حلقے کو ماڈل بنا کر تحقیقات کریں۔شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بندربانٹ ہورہی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔قبل ازیں شوکت بسرا سپریم کورٹ میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت میں شریک ہوئے ۔دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا روسٹرم پر آئے لیکن عدالت نے شوکت بسرا کو بولنے کی اجازت نہ دی۔ شوکت بسرا نے کہا کہ میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور اس کیس میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اس کیس میں درخواست گزار بھی نہیں اور وکیل بھی نہیں ہیں اس لیے آپ بیٹھ جائیں۔ چیف جسٹس نے شوکت بسرا کو روسٹرم سے ہٹنے کی ہدایت کر دی
Comments are closed.