الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی بنا دی گئی

اسلام آباد(آن لائن )الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی بنا دی گئی ۔

وفاقی کابینہ نے مہم چلانے والوں کیخلاف 5 رکنی اعلی سطحیٰ جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ا?ئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہیں ۔گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، ذرائع کے مطابق جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے کے پراپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباو ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، کابینہ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی، تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری، سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

Comments are closed.