چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار
راولپنڈی(آن لائن) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عبدالواسع نامی شخص جو پینڈورا راولپنڈی کا رہائشی ہے، اس نے چیف جسٹس کے خلاف دھمکی آمیز سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیا، عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی سوشل میڈیا مہم میں بھی حصہ لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیامہم میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Comments are closed.