اسلام آباد(آن لائن)سینئر رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صدر علوی ہمیشہ ہی ایسے حربے استعمال کرتے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کا یہ آئینی مینڈیٹ ہی نہیں ہے ۔صدر کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے ۔صدر مملکت کا یہ طریقہ مناسب نہیں،الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے صدر کا نہیں ۔آئینی طور پر صدر مملکت غلط تقاضہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس منصب کے جو قانونی تقاضے ہیں وہ پورے نہیں کیے جا رہے ۔الیکشن میں میرا اعتراض وہی ہے جو سب کر رہے ہیں ۔مخصوص نشستوں کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پابند ہیں کہ جب سمری دی جائے تو اجلاس بلائے ۔سمری آنے کے بعد اجلاس میں ایک دو روز کی تاخیر ہو سکتی ہے ۔میاں نواز شریف کو منصوبی بندی کے تحت الیکشن سے باہر کیا گیا ہے ۔نواز شریف کے مخالفوں کو سہولتکاری دی گئی ۔شہباز شریف نے حکومت لی نہیں دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے شکوہ نہیں تکلیف اور رنج ہے ۔8فروری سے پہلے سب کہہ رہے تھے سادہ اکثریت ن لیگ کو مل رہی ہے ۔
Comments are closed.