پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ "ایکس” سابق ٹوئیٹر کی بندش کو دس روز ہوگئے

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ "ایکس” سابق ٹوئیٹر کی بندش کو دس روز ہوگئے،غیر اعلانیہ بندش سے سوشل میڈیا ایپ ایکس کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے ۔ واضح ر ہے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز سولہ فروری کو معطل کی گئی تھیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ایکس کی وجوہات بتانے سے قاصر ہے عدالت کے احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم بحال نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.