مریم نواز کاخاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی کو خراج تحسین

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی نے بہادری، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا، شہربانو بروقت نہ پہنچتیں توبڑا حادثہ ہونے کا خطرہ تھا، شہربانو آپ کا شکریہ! آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ دباو، تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا، توقع کرتی ہوں پولیس فورس کا ہر فرد اسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Comments are closed.