سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا

اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ نے ایف نائن پارک اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک درختوں کی کٹائی سے روک دیا۔

منگل کو سی ڈی اے، وائلڈ لائف بورڈ، حکومت کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قوم درختوں کو ترس رہی ہے، سی ڈی اے ایف نائن پارک میں درخت کاٹ رہا ہے، انھوں نے یہ ریمارکس گزشتہ روزدیے ہیں ،رجسٹرار سپریم کورٹ نے درختوں کی کٹائی سے متعلق نوٹ ججز کمیٹی کو پیش کیا، تین رکنی ججز کمیٹی نے معاملہ بنیادی حقوق کا قرار دیتے ہوئے نوٹس لیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اس دوران عدالت نے وکلاء سعد ہاشمی اور حسن رضا کیس میں عوام کی نمائندگی کرینگے، عدالت نے پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے صدر اور سیکرٹری کو کمیشن مقرر کر دیا۔صدر عقیل افضل اور سیکرٹری عمران وسیم پارک کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو آئندہ سوموار تک رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالتی حکم۔نامے میں کہاگیاہے کہ درختوں کی کٹائی کس کے حکم پر ہو رہی ہے؟ سی ڈی اے سے مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے،درختوں کی کٹائی پر آنے والے اخراجات اور دیے گئے ٹھیکے کی تفصیلات بھی فراہم پیش کی جائیں

Comments are closed.