صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان انوار الحق کے بطور نگران وزیر اعظم نام پر اتفاق کے بعد سمری پر صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی جس پر صدر نے بھی دستخط کردیے ہیں۔

Comments are closed.