قومی اسمبلی اجلاس،وزارت پارلیمانی امور نے ماہرین کی مشاورت سے نئی سمری تیار کرلی

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلانے کا معاملہ، وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس کی نئی سمری سے متعلق آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی

، وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سے سیکرٹری قومی اسمبلی سے اہم ملاقات ہوئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین سے ملاقات کی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلانے سے متعلق سیکرٹری قومی اسمبلی سے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی نے قانونی ٹیم سے ہونے والی مشاورت سے نگران وزیر پارلیمانی امور کو آگاہ کیا۔ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں

، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سمری موصول ہوتے ہی افتتاحی اجلاس طلب کرے گا، زرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ افتتاحی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرچکا، قومی اسمبلی کا اجلاس 91 کی شق 2 کے تحت طلب کیا جائے گا، تمام آئینی و قانونی تقاضوں کے بعد جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی،28 فروری کی رات بارہ بجے سے پہلے نوٹیفکیشن تحریک انصاف کسی عدالت میں چیلنج بھی کرسکتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 29فروری شروع ہوتے ہی سپیکر کی جانب سے اجلاس کی طلبی پر کوئی سوال نہیں اٹھ سکے گا، آئین کے مطابق الیکشن کے اکیس دن کے اندر اجلاس ہونا لازمی ہے اور 29 فروری 21 واں دن ہے۔

Comments are closed.