معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں، نوازشریف

اسلام آباد ( آن لائن ) سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہاہے کہ خواہش ہے ہر اسمبلی مدت پورے کرے ،سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں ہے ،انشاء اللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، کوئی مسئلہ نہیں ہے، حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی ، معیشت سے ہی سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ میرا آنا آپ کوکیسا لگ رہا ہے ؟ امید ہے سب کو اچھا لگ رہا ہوگا میری خواہش ہے بلکہ ساری قوم کی خواہش ہے کہ ہر اسمبلی اپنی مدت پورے کرے ،ہر سینٹ اپنی مدت پورے کرے ،ہر وزیراعظم اپنی مدت پورے کرے انشاء اللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا کوئی مسئلہ نہیں ہے حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی ۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ طویل عرصے بعد پارلیمنٹ آنا اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اور پْرامن فضاء بے حد اہمیت کی حامل ہے، پاکستان تب ہی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے، پہلے بھی معاشی ترقی،استحکام کی روشن مثال قائم کی، اب بھی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، زندہ قومیں چیلنجزاورمشکلات کا سامنا جرات اور محنت سے کرتی ہیں، متحد ہوکر آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے، شہباز شریف کی قیادت میں ملک کوخوشحالی وترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی کوشش کرنا تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہو گا

Comments are closed.