ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ایم کیو ایم سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد:سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے ووٹ کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا ،متحدہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

جمعرات کے روز حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ہے ،وفد میں سردار ایاز صادق، علیم خان، صادق سنجرانی، یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ ،خالد مگسی شامل تھے ،وفد نے آج جمعہ کو ہونے والے سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تعاون کی درخواست کی جسے متحدہ نے منظور کرلی اور یقین دہانی کرائی کہ دوستوں سے مکمل تعاون کیا جائیگا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے،ایم کیو ایم پاکستان نے سپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے ووٹ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے

،آگے بھی سب کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،صدر اور چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے پھر سے ایم کیو ایم کے پاس آئیں گے،مسلم لیگ ن کے ایم کیو ایم کے بلدیاتی آئینی ترمیم سے متعلق مطالبے کو تسلیم کیا ہے،ایم کیو ایم کے مطالبے پر پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں گے،لوگوں کی بہتری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔اس موقع پر خالد مقبو صدیقی نے کہا کہ جمہوریت ایک تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے

،جمہوریت کے ثمرات عوام تک بھی پہنچنے چاہئیں جس کے لیے آئین پاکستان کی مدد لینے کی کوشش کی ہے،آئین پاکستان کے مطابق عوام کے حقوق کے لیے جگہ اور گنجائش ہونی چاہیے،پاکستان مسلم لیگ ن نے ہماری اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینا چاہتے،جب تک عوام کی شرکت پاکستان کی جمہوریت میں نہیں ہو گی جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی،ہم نے وعدہ کیا ہے کہ انشااللہ ووٹ کریں گے

Comments are closed.