9 مئی کو عمران خان نے جو کچھ کیا اسکے بعد نتائج کی ذمے داری بھی انہی پر ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ا للہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کے نتائج کی ذمے داری بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تھانیدار ایک بدمعاش کو قابو کرے گا تو صورت حال کچھ نہ کچھ کمپرومائز تو ہوگی۔

نگران وزیراعظم کے نام کے معاملے پر بی این پی مینگل کی جانب سے تحفظات کے سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہنا تھا کہ اختر مینگل نے انوارالحق کاکڑ کی نامزدگی کی مخالفت اس لیے کی کیوں کہ کاکڑ ان کی مخالف سیاست کرتے ہیں۔رانا ثنا ا للہ ے کہا کہ نگران وزیراعظم کو لانے کے لیے سیاسی اور غیر سیاسی دونوں طرف مشاورت ہوئی اور مشاورت کے بعد ہی انوار الحق کاکڑ کا نام پیش کیا گیا

Comments are closed.