میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے تیسری مرتبہ اس منصب پر فائز کیا ،سردار ایاز صادق

اسلام آباد( آن لائن )نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے تیسری مرتبہ اس منصب پر فائز کیا ،میں اپنے قائد میاں نواز شریف کاشکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔سپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں سردار ایاز صادق نے کہاکہ میں اللہ کا شکر گزارہوں جس نے مجھے تیسری مرتبہ اس منصب پر فائز کیا میں اپنے قائد میاں نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کااظہار کیا میں صدر مسلم لیگ میاں شہباز شریف کا بھی تہہ دی سے مشکور ہوں آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔ انہوں نے کہا اس وقت جمہوریت کا عمل جاری ہے اور ایک منتخب ایوان کی کارروائی مکمل ہورہی ہے اس کے لیے میں ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ق ، استحکام پاکستان پارٹی سمیت اپنیتمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس جمہوری عمل کو مکمل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ میں عامر ڈوگر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس جمہوری انداز میں شرکت کی عامر ڈوگر مجھے بھائی کہتے میں میں بڑا بھائی بن کر دکھاؤں گا میں اسد قیصر جن کو میں سپیکر کہتا ہوں ان کا بھی مشکور ہوں شہریار آفریدی سمیت اپنے تمام دوستوں کے شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جن سے سیاست کے ساتھ دل کا رشتہ ہے سیاست اپنی جگہ البتہ اعتماد کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس ایوان میں نہ میری اپنی کوئی آنکھ نہ اپنی کوئی زبان جو بول سکے ماسوائے اس ایوان کے جو مجھے دکھاتا ہے اور مجے بلاتا ہے میری کوشش ہوگی کہ میں خود کم اور اپنے ارکان کو زیادہ سے زیادہ وقت دوں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن اخصلات ضرور کریں مگرذاتی دشمنی سے بالاتر ہوکر آگے بڑھیں ایوان حکومت و اپوزیشن دونوں کے بغیر ایوان نامکمل ہے ہم آپس کی تخلیاں بھلا کر مفاہمت اور مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں گئے حکومت و اپوزیشن کو ساتھ ملا کر چلانا میری ذمہ داری ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا مشکور ہوں ان کے بغیر یہ ایوان مکمل نہیں کوشش کرونگا کہ آپ کے حقوق کا مکمل تحفظ کر سکوں ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بڑھ کر ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔

Comments are closed.