شیخ رشید کانام ای سی ایل نکالے سے متعلق درخواست کی سماعت ،سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد(آن لائن)عوامی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ای سی ایل میں سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔لا ہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، بنچ جسٹس مرزا وقاص روٴف اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل ہے، شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے.نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹ نیب عدالت میں پیش ہوئے ، ڈپٹی پراسیکیوٹ نیب نے کہا ملک بھر سے نیب کے ریجنل دفاتر سے معلومات لی ہے، ہمیں شیخ رشید کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکٹری داخلہ اور سیکرٹری ای سی ایل کو ذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
Comments are closed.