پی ایس ایل: پنڈی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ کی زینت بنا رہا

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان سپر لیگ 9 میں راولپنڈی کے میچز شائقین کرکٹ کی زینت بنا رہا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ پانچ میچز کھیلے، پنڈی اسٹیڈیم میں 9میچز کے دوران شائقین کا بھرپور جوش و خروش رہا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پلے آف راونڈ سے قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے میچز کو سب سے زیادہ کراوڈ دیکھنے آیا ، شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپورسپورٹ کیا

، راولپنڈی میچز کے دوران صحافیوں کوانٹرنیٹ سمیت دیگر سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا۔ میڈیا منیجر نذیر احمد میڈیا سینٹر میں بہتر سہولیات کی فراہمی اور شور شرابہ روکنے میں ناکام دکھائی دیئے۔پنڈی لیگ میں دو میچز بارش کی نظر ہوے ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ پانچ میچز کھیلے جن میں سے تین میں کامیابی حاصل کرتے ہوے پلے آف راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا واحد میچ بھی پنڈی اسٹیڈیم میں جیتا جبکہ پشاور زلمی نے چار میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔راولپنڈی میں میچز کے دوران سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے

Comments are closed.