یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں، پریڈ گراؤنڈ کی مکمل صفائی کردی گئی
راولپنڈی(آن لائن)یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں، پریڈ گراؤنڈ کی مکمل صفائی کردی گئی ، رنگ و روغن ، شایقین کے بیٹھنے کے مقامات کی مرمت اور صفائی سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی تیار ہیں۔23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کے لیے تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، 23 مارچ کے لیے پریڈ گراؤنڈ کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، سینٹری ورکرز نے یوم پاکستان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی جو ہمیں ملی ہے اسکی وجہ سے ہی ہم اس ملک میں خوشحال ہیں،
پینٹرمحمد شفیق نے بتایا کہ 23 مارچ مے حوالے سے ہمارے دلوں میں بہت جذبات ہیں اس لیے ہم سب بہت خوشی سے کام کرتے ہیں ، ہم سب مل کر پاکستان کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ پوری دنیا میں ہمارے ملک کا نام روشن ہو، سینٹری ورکر عارف مسیحکا کہنا تھا کہ یہ خوشی کا تحوار سال بعد آتا ہے ، اس لیے ہم سب اس دن کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے محنت کررہے ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں ، سینٹری ورکرکامران مسیح کا کہنا تھا کہ ہمارے خوبصورت پاکستان میں مسلمان، عیسائی اور سکھ سب ہیں، اس لیے یہ ہم سب کے لیے آزادی کا دن ہے۔
Comments are closed.