بلوچستان میں بارشوں و برفباری کے نئے سسٹم داخل ہونے کا الرٹ جاری

اسلام آباد،کوئٹہ(آن لائن) این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں و برفباری کے نئے سسٹم داخل کا الرٹ جاری کر دیا، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کیاگیا ہے، ، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں تیرہ مارچ تک بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان میں بارشوں اوربرفباری کانیا سسٹم داخل ہوگیا ہے مختلف اضلاع میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے، اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہیجبکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے ڈی سیز نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کاامکان ہے۔مغربی ہواؤں کے نئے اسپیل کے زیر اثر آنے والے علاقوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں شدید برف باری بھی متوقع ہے۔بلوچستان کے علاقوں پشین،جھل مگسی،تربت ،لسبیلہ ،اوڑماڑہ ،پنجگور،جیوانی اور پسنی وگوادر میں بھی موسلادھار بارشیں ہونے سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔پشین کے علاقے شادیزئی سیدان میں آسمانی بجلی گرنے سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،پنجاب خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے

Comments are closed.