پی ٹی آئی کور کمیٹی کا بانی چئیرمین کی کاوشوں کے نتیجے میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا ڈے منانے کا فیصلہ
لاہور(آن لائن )پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بانی چئیرمین کی کاوشوں کے نتیجے میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق انتخابی نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے خلاف پْرامن احتجاج میں شریک قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ۔پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنماو سینئر وکلا لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پْرامن احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے پر گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،عوام کا مینڈیٹ چھین کر ملک پر زبردستی قابض ہونے والے غیر آئینی حکمران اپنا جعلی اقتدار بچانے کیلئے لاقانونیت ، نا انصافی اور ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں
، میڈیا سیل کے مطابق کور کمیٹی نے شکست خوردہ عناصر کی انا کی تسکین کیلئے ان کے غیر آئینی احکامات پر عمل درآمد کرنے والے افسران کا ذکر تاریخ میں سیاہ حروف میں کیا جائے گا۔نومنتخب ایم پی اے حافظ فرحت عباس کا جھوٹے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔پنجاب اسمبلی کے نومنتخب رکن حافظ فرحت عباس کو پرامن احتجاج کی پاداش میں دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنا قابلِ مذمت اور شرمناک ہے،جعلی اور غیر آئینی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایما پر پْر امن شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج ہارے ہوئے لوگوں کی واضح شکست کا ثبوت ہے، بانی چئیرمین عمران خان کے دین اسلام کی خاطر اقوام متحدہ میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں 15 مارچ کو عالمی سطح پر اسلاموفوبیا ڈے کا درجہ دیا گیا۔کور کمیٹی کی جانب سے 23 مارچ کو یومِ پاکستان بھی بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منانے کا اعلان کیا ہے ۔
Comments are closed.