’اب یا کبھی نہیں‘ کا مرحلہ آگیا ہے، وقت کا ضیاع برداشت نہیں کروں گا
اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ’اب یا کبھی نہیں‘ کا مرحلہ آگیا ہے، وقت کا ضیاع برداشت نہیں کروں گا۔ قرض کی نہیں اب سرمایہ کاری کی بات کروں گا۔ سب سے بڑا امتحان قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے بے نظیر پروگرام کے تحت اربوں روپے دے رہے ہیں ۔صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر قیمتوں کو کنٹرول کریں گے ۔غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ ۔غریب آدمی مہنگائی سے پس گیا ہے ۔کابینہ اجلاس سے خطات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر اشرافیہ 90وسائل پر قابض ہے ۔
اشرافیہ کو سبسڈی دی جا رہی ہے اس کا کیا جواز ہے ۔ بجلی گیس کا گردشی قرضہ پانچ ہزار روپے ہوچکا ہے ۔جنکوز کے پاور پلانٹس بند کر دیں تو بڑی بچت ہوگی۔مشینری اور ڈیزل مافیا جنکوز کو چلواتا ہے ۔ٹیکسوں میں کمی کا حامی ہوں ،اب یا کبھی نہیں کا مرحلہ آ گیا ہے۔ٹیسکوں میں سو روپے اکٹھے ہوتے ہیں تین سو غائب ہو جاتے ہیں ۔موسمیاتی تبدیلوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔آئی ایم ایف سے جان چھوٹے گی ایک سیکنڈ وقت کا ضائع کرنا قبول نہیں کروں گا ۔مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں ہے ۔ہمیں سب کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہے ۔
پچھلے سولہ ماہ کی کارکردگی پورے ملک نے دیکھی ۔حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا ۔ہم قومی کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔ہم ملکر پاکستان کو نئے ولولے اور جذبے سے آگے لے جائیں گے۔آٹھ فروری کو قوم نے مینڈیٹ تقسیم کر دیا ۔ہمیں ملکر قدم اٹھانا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ وقت ضائع کئے بغیر ہم نے منزل کی طرف بڑھنا ہے جس کا انتظار قوم کر رہی ہے ۔حکومت نے بارہ ارب روپے کا رمضان پیکیج دیاہے ۔آپ سب کومبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ۔رمضان میں مستحق افراد کو اضافی رقم دیں گے ۔ملک کو سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کا درپیش ہے۔
Comments are closed.