یورپی یونین کو کسی قسم کا خط نہیں لکھا گیا ،عطاء تارڑ کا بیان جھوٹ کا پلند ہے،تحریک انصاف

اسلام آباد (آن لائن ) ترجمان تحریک انصاف نے واضح کیا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے یورپی یونین کو کسی قسم کا خط نہیں لکھا گیا ہے وفاقی وزیر اطلاعات کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں بدھ کے روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے ردعمل دیتے ہوئے لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کر دیے تر جمان کے مطابق جعلی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات ،الزام تراشی اور بیہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں ہے ترجمان کے مطابق عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں، ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین واحد جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا گیا ہے اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف بدترین انتقام کے سلسلے کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کیلئے کاوشیں سب کے سامنے ہیں ترجمان کے مطابق ن لیگ کے تجربہ کار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی جس کی گواہی ان کے اپنے لیگی وزرا دے چکے ہیں ترجمان کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی انہوں نے کہاکہ ملک کو دیوالیہ کی دہلیز پر پہنچانے والے مجرموں کے گروہ کو ایک بار پھر عوامی منشا کے برخلاف مسلط کر دیا گیا ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم پارٹ ٹو کے تمام ‘تجربہ کار’ وزرا کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے انہوں نے کہاکہ جاتی امرا کے درباری اپنی جی حضوری کے بدلے ملنے والی جعلی وزارتوں کے نتیجے میں ہوش و حواس کھو کر جھوٹ اور لغویات بکنے کا نیا سلسلہ شروع کر چکے ہیں انہوں نے کہاکہ جعلی فارم 47 کی سرکار گھسی پٹی سیاست کی روایت ترک کر کے اپنی مختصر حکومت کا محور ملک و قوم کی فلاح و خوشحالی کو بنائیں تو ان کیلئے بہتر ہو گا۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.