کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کا جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (آن لائن)کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کس جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے برادر ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے بحرینی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا

Comments are closed.