پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر غور کیلئے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور سب کمیٹی کا اجلاس بیس مارچ کو طلب ، ڈونلڈ لو بھی مدعو
اسلام آباد: پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر غور کیلئے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور سب کمیٹی کا اجلاس بیس مارچ کو طلب ، ڈونلڈ لو بھی مدعو،یہ اجلاس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھڑے گئے جھوٹے سائفر بیانیہ کے منطقی انجام کا نادر موقع بن سکتا،امریکی ایوان نمائندگان کمیٹی میں سائفر تنازع کے باضابطہ حل سے نئی شہباز حکومت کے لیے پاک امریکہ تعلقات کی نئی مستحکم بنیاد رکھنا ممکن ہو گا،امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور وسطی ایشیا سے متعلق اپنی ذیلی کمیٹی کو پاکستان امریکہ تعلقات کے مستقبل پر 20 مارچ کو ایک خصوصی سماعت کی ہدایت کی ہے ۔
امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن دونوں ممبران اس اجلاس میں شریک ہوں گے اور پاکستان میں 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد نئی جمہوری حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپمیں مزید بہتری اور گرمجوشی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا ،سائفر ایشو کے حوالے سے جاری مباحثے کو منطقی انجام تک پہنچا کر آگے بڑھنے کیلئے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو بھی بطور گواہ اس سماعت میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ نومنتخب جمہوری حکومت کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات سے پہلے کے معاملات کو باضابطہ طور پر نمٹا دیا جائے ،امریکی محکمہ خارجہ کی نیوز بریفنگز کے دوران سائفر ایشو متعدد بار اٹھایا گیا لیکن امریکی محکمہ خارجہ مسلسل ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا رہا ہے ، مسٹر لو کو اس سماعت میں مدعو کر کے محکمہ خارجہ کو اپنے موقف کی آفیشل وضاحت کا موقع فراہم کرنا تنازع باضابطہ طور پر نمٹا کر آگے بڑھنے کی خواہش کا عکاس ہے۔
Comments are closed.