تہنیتی پیغام پر صدر آصف علی زرداری کا چین ہم منصب سے اظہار تشکر

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے اور چینی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پر صدر آصف زرداری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر نے خط میں مزید لکھا کہ چین کے ساتھ سدابہار شراکت داری مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور چین محض پڑوسی نہیں ، بلکہ آہنی بھائی ہیں ، دونوں ممالک کی مضبوط دوستی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے کلید کی حیثیت رکھتی ہے، دونوں ممالک سدابہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور چین نے پاک-

چین اقتصادی راہداری سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ، صدرنے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی غیر متزلزل حمایت سی پیک کی ترقی کیلئے ناگزیر رہے گی ، تاریخ نے پاکستان اور چین کو ایک منفرد رشتے میں جوڑا ہے ، تمام عالمی مسائل پر باہمی احترام، افہام و تفہیم اور مشترکہ خیالات سے پاک -چین تعلقات مزید مستحکم ہوئے، صدر مملکت نے چین کے ساتھ عملی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے پاک -چین دوستی کی جانب صدر زرداری کے عزم کے اعتراف کو بھی سراہا۔

Comments are closed.