مونال ریسٹورنٹ کی لیز متعلق کیس سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد ( آن لائن) مونال ریسٹورنٹ کی لیز متعلق کیس سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ جمعرات کو جاری حکمنامے میں بتایاگیاہے کہ رسٹورنٹ کے وکیل کے مطابق 15 سالہ لیز پر ریسٹورنٹ کیلئے سی ڈی اے سے اراضی لی گئی۔15 سالہ لیز 9 مارچ 2021 کو ختم ہوئی۔معاہدہ کی شق 20 کے مطابق دوبارہ پندرہ سال کی لیز ہونا تھی ریسٹورنٹ کے وکیل نے ار ایف اینڈ وی کے ساتھ معاہدہ کا بھی ذکر کیا ،سی ڈے اے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ریسٹورنٹ اراضی کیلئے کسی دوسرے کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتا تھا۔سی ڈی اے وکیل کے مطابق مونال ریسٹورنٹ اراضی کا مالک سی ڈی اے ہے۔اراضی کی ملکیت کے حوالے سے وفاقی حکومت تفصیلی رپورٹ جمع کروائے۔ متعلقہ ادارے کے سینئر افسران اراضی ملکیت کا اصل ریکارڈ بھی آئیدہ سماعت پرلائیں۔ کیس کی آئیندہ سماعت 21 مارچ کو ہوگی۔

Comments are closed.