حسن اورحسین نواز 7سال اشتہاری رہنے کے بعدعدالت میں پیش ہوگئے
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز 7سال بعد عدالت میں پیش ہوگئے، ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں 7 سال اشتہاری رہنے کے بعد حسین نواز اور حسن نواز نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں حسین نواز اور حسن نواز نے اپنی حاضری لگوانے سمیت مختلف نیب ریفرنسز میں ضمانت کیلئے پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نوازنے احتساب عدالت اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوکرخود کو سرینڈر کرنا کا کہا تھا۔قبل ازیں صبح جب سماعت شروع ہوئی تو حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح احتساب عدالت میں پیش ہو ئے۔وکیل قاضی مصباح نے احتساب عدالت کے عملے کو حسن نواز اور حسین نواز کی پیشی سے آگاہ کر دیا۔
Comments are closed.