وزیر اعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی : وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آ ر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر بات چیت کی۔ انہیں موجودہ سیکورٹی ماحول، خطرے کے اسپیکٹرم، سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہا اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے عزم کو سراہا۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عروج پرہے اورقیام امن کیلئے مسلح افواج کے کردارکوسراہتے ہیں۔ آرمی چیف نے دورے اور فوج پر اعتماد بحال کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نییقین دلایا ہے کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔اس دورے کا اختتام سویلین اور فوجی قیادت نے قومی مفادات کو برقرار رکھنے اور خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.