سینیٹ الیکشن : کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی شروع

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی شروع ہوگئی جو آج منگل کو مکمل کرلی گئی جائیگی۔الیکشن کمیشن میں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاغذات کی اسکرونٹی کا عمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ کو مکمل ہوگی۔پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

جنرل نشستوں کیلئے 17، خواتین کی نشستوں کیلئے 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ٹیکنوکریٹس اور غیر مسلم کی نشست 3 ، 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہوسکیں گی۔ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 25 مارچ تک صادرکئے جائیں گے۔2 اپریل کو پولنگ ہوگی، دیگر اسمبلیوں کی طرح پنجاب اسمبلی لاہور میں بھی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروائے۔ن لیگ کی جانب سے احد چیمہ ، پرویز رشید، مصدق ملک، ناصر بٹ نے کاغذات جمع کروائے۔سنی اتحاد کونسل کی طرف سے حامد خان ، زلفی بخاری اور اعجاز منہاس نے کاغذات جمع کروائے۔پنجاب سے ہی خواتین کی نشست پر سنی اتحاد کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور صنم جاوید نے کاغذ جمع کروائے۔خواتین کی نشست پرمسلم لیگ ن کی انوشے رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔

Comments are closed.