انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی

اسلام آباد(آن لائن)انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی.چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کردیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دے دیئے گئے ہیں۔عدالت نے انہیں تین سال قید، ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا تھا۔جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں تھانہ کھنہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی پیش ہوئے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمے کی اگلی سماعت یکم ستمبر مقرر کردی، عدالت نے اگلی سماعت پر جے آئی ٹی کے 2 ممبران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

Comments are closed.