ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،صدر زردای نے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ارشد تبریز نے موقف اختیار کیا کہ ا?صف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی ا?گے نہیں بڑھائی جا سکتی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئیکیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔۔دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبد الغنی مجید، مناہل مجید، عبد الندیم بھٹو و دیگر بھی شامل ہیں

Comments are closed.